: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔15اگسٹ(اعتماد نیوز) اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے آج
کرنول کے اے پی ایس سی میدان میں قومی ترنگے کو لہرایا۔ اس موقع پر انہوں
نے کہا کہ تریک آزادی میں آندھرائی لیڈروں کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں آندھرا پردیش کی ترقی ہی انکا نصب
العین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست آندھرا
پردیش 15ہزار کروڑ روپئے
کے قرضوں کے ساتھ وجود میں آئی ہے۔ اور زرعی قرضوں کی معافی سے 96.27
فیصد کسانوں کو فائدہ پہونچا ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش میں 2اکتوبر سے
مسلسل 24گھنٹے برقی سربراہی کا وعدہ کیا۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ ہر
گھر میں براڈ بانڈ انٹر نیٹ کنکشن جورا جائیگا۔ اس تقریب میں اس ریاست کے
تمام وزرا اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔